فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت 630 روپے فی کلو ، انڈوں کی قیمت 250روپے درجن مقرر

جمعرات 4 اپریل 2024 13:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت 630 روپے فی کلو اور انڈوں کی قیمت 250روپے درجن ہو گئی۔اس سلسلہ میں جمعرات کو چیئر مین مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کی جانب سے جاری کی گئی ریٹ لسٹ کے مطابق زندہ مرغی فی کلو گرام تھوک کا ریٹ419 روپے اور زندہ پر چون ریٹ 435روپے مقرر کیا گیا جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 630روپے فی کلو ، انڈے تھوک پیٹی کے نرخ 7380روپے ، فی درجن انڈوں کی قیمت 250روپے مقرر کی گئی۔

علاوہ ازیں سبزیوں میں آلو اول 52 سے 54 روپے،پیاز درجہ اول205 سے208 روپے،ٹماٹر درجہ اول95روپے سے99 روپے، ادرک تھائی لینڈ 580 سے 595روپے، چائنا لہسن 600 سے615روپے،چائنا لیموں 125 سے 130روپے،پھول گوبھی 25 روپے،ٹینڈے 40 روپے کلو،گھیا کدو 105 سے110 روپے کلو،،مٹر120 سے 130روپے کلو،شملہ مرچ 140 روپے،گاجر45روپے کلو،دھنیا45 سے50 روپے فی کلو گرام،شلجم30 سے 32 روپے، مونگرے 100 سے110 روپے کلو،بھنڈی توری 330 سے 340 روپے کلواور کچنار280 سے 285 روپے کلو فروخت ہوتے رہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے پھلوں میں سیب کالا کولو315 سے325 روپے کلو،امرود 173 سے 180 روپے ،کیلا180 سے 185 روپے درجن، پپیتا290 سے 300 روپے کلو،کینو اول190 سے 200روپے فی درجن اور اناربدانہ 640 سے 650 جبکہ انار قندھاری اول360 سے370 روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا۔