امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں ایک پیسہ کی کمی، ڈالرکی قدر 277.92 روپے ریکارڈ

جمعرات 4 اپریل 2024 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) انٹربینک میں امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں ایک پیسہ کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جمعرات کوانٹربینک مین امریکی ڈالر کی قیمت 277.92 روپے ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان فوریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277.5 روپے اورقیمت فروخت 281 روپے ہے۔پاکستانی کرنسی کے مقابلہ میں یوروکی قدرمیں 2.40 روپے کااضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قدر301.74 روپے ہوگئی،جاپانی ین کی قیمت 1.83 روپے پربرقرارہے۔برطانوی پاونڈ کی قدر2.72 روپے کے اضافہ کے بعد 351.96 روپے ہوگئی۔متحدہ امارات کی کرنسی کی قدرایک پیسہ کے اضافہ کے بعد 75.68 روپے ہوگئی، سعودی ریال کی قدر74.09 روپے ریکارڈکی گئی۔