اغوا ہونیوالے 3بچوں کے باپ کی روہی نالے سے لاش برآمد ،2ملزمان پکڑے گئے

جمعرات 4 اپریل 2024 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) رائے ونڈ سے اغوا ہونے والے 3بچوں کے باپ کی روہی نالے سے لاش برآمدہو گئی ،2ملزمان پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 51سالہ عاصم حسین کو 12مارچ کو اغوا کیا گیا ،ملزمان نے عاصم کی بیوی کو فون کر کے 5لاکھ تاوان وصول کیا ،ملزمان نے تاوان وصول کر کے پھانسی دینے کے بعد لاش نالے میں پھینکی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی تو ذیشان اور بلال نامی 2ملزم پکڑے گئے ۔ ملزمان کی نشاندہی پر روہی نالے سے عاصم کی لاش برآمد کر لی گئی ۔اصل 3ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔