عید پر تنخواہ اور چھٹی نہ ملنے پر نوجوان نے مبینہ خود کشی کرلی

پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی

جمعرات 4 اپریل 2024 18:00

عید پر تنخواہ اور چھٹی نہ ملنے پر نوجوان نے مبینہ خود کشی کرلی
مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) عید کیلئے تنخواہ اور چھٹی نہ ملنے پر نوجوان نے مبینہ خود کشی کرلی ، متوفی بٹگرام کا رہائشی تھا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے بٹگرام کا رہائشی نوجوان عبیداللہ مریدکے میں ملازمت کرتا تھا ،عید کی چھٹیاں اور تنخواہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی ۔نوجوان کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اس کی موت کا کسی کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ،وہ اپنی مرضی سے خود کشی کررہا ہے ،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔