ملک میں دالوں کی قیمت میں مارچ کے دوران عمومی کمی کارحجان

جمعہ 5 اپریل 2024 13:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) ملک میں دالوں کی قیمت میں مارچ کے دوران عمومی کمی کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کی گئی ماہانہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں دال مسور کی فی کلواوسط قیمت 333.59 روپے ریکارڈکی گئی جوفروری کے مقابلہ میں 0.96 فیصدکم ہے ، فروری میں دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت 336.83 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اسی طرح مارچ میں دال ماش کی فی کلواوسط قیمت 540.03 روپے ریکارڈکی گئی جوفروری کے مقابلے میں 1.30 فیصدکم اورگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 28 فیصدزیادہ ہے، فروری میں ملک میں فی کلو دال ماش کی قیمت 547.13 روپے اورگزشتہ سال مارچ میں 419.13 روپے تھی۔اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں دال چنا کی فی کلو اوسط قیمت 259.56 روپے ریکارڈکی گئی جوفروری کے مقابلہ میں 0.32 روپے کم ہے ، فروری میں ملک میں دال چنا کی فی کلو قیمت 260.39 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔مارچ میں دال مونگ کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مارچ میں دال مونگ کی فی کلو قیمت 311.92 روپے ریکارڈکی گئی جوفروری میں 309.41 روپے اورگزشتہ سال مارچ میں 282.92 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :