قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شامل پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب

جمعہ 5 اپریل 2024 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 15اپریل کی شام 5بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے آئین کے آرٹیکل 54(3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ اجلاس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے ۔ یہ اجلاس سولہویں قومی اسمبلی کا تیسرا سیشن ہو گا ۔