اماراتی صدر کا طلبا کے تمام قرضوں کی ادائیگی کا حکم

یہ اقدام ایمریٹس اسکولز اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے کیا جارہا ہے،رپورٹ

جمعہ 5 اپریل 2024 16:29

اماراتی صدر کا طلبا کے تمام قرضوں کی ادائیگی کا حکم
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) اماراتی صدر شیخ محمد نے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبا کو خوش خبری سنا دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد نے گزشتہ روز سرکاری اسکولوں کے طلبا کے تمام قرضے ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

155 ملین درہم کے واجبات الادا قرضوں کی ادائیگی کا مقصد نوجوانوں میں تعلیم کے حصول کو فروغ دینا ہے۔اماراتی حکومت کے اس اقدام سے ایسے تمام طلبا مستفید ہوسکیں گے جو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور سرکاری اسکولوں میں رجسٹرڈ ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام ایمریٹس اسکولز اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے کیا جارہا ہے جو تعلیمی سال 2023-2024 تک کے تمام قرضوں کا احاطہ کرے گا۔