پشاور، میٹرک و انٹر امتحانات کے پیش نظر دی جانےوالی تعطیلات منسوخ

جمعہ 5 اپریل 2024 16:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) محکمہ تعلیم پشاور نے میٹرک و انٹر امتحانات کے پیش نظر دی جانےوالی تعطیلات منسوخ کردی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کی جانب سے امتحانات کی تیاری کے لئےتعطیلات دی گئی تھیں مگر طلبہ کے والدین نے شکایت کی ہے کہ بچے سارا دن غیر ضروری مصروفیات میں لگے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی تیاری پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔والدین کی شکایت پر محکمہ تعلیم نے سکولوں میں میڑک اور انٹر کے بچوں کو دی جانے والی تعطیلات فوری طور پر ختم کرتے ہوئے بچوں کو امتحانات کی تیاری کرانے کی ہدایت کی ہے ۔اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور سکول سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :