تھانہ کھلابٹ پولیس کی کامیاب کارروائی راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اشتہاری گرفتار

جمعہ 5 اپریل 2024 17:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) تھانہ کھلابٹ پولیس کی کامیاب کارروائی میں راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اشتہاری کوگرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (پی ایس پی )کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر شاہ نواز خان کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ علت 31 مورخہ 24.01.2016 جرم 392.34 میں مطلوب ملزم اشتہاری جمشید ولد فضل اللہ سکنہ جلال آباد افغانستان حال پڈھانہ کیمپ کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔\378