پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ، مولانا طاہر اشرفی

جمعہ 5 اپریل 2024 19:37

پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ،  مولانا طاہر اشرفی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) چئیرمین علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے ۔ گذشتہ روز وز یراعظم شہبا شریف نے فلسطینی سفیر سے ملاقات کر کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوے مو لانا طاہر نے کہا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔

(جاری ہے)

علمائے کرام نے جمعہ کے خطبات میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے حق میں آواز اٹھائی اور انکے لئے دعائیں کیں ۔ انہوں نے عمرہ زا ئرین سے اپیل کی کہ وہ حرم کے تقدس کا خیال رکھیں اور وہاں سیاست سے گریز کریں ۔ انہوں نے مخیر حضرات سے بھی استدعا کی کہ وہ کیمرے میں لائے بغیر خفیہ طریقے سے ضرورت مندوں کی زیاد ہ سے زیادہ مدد کرکے اس ماہ مقدس کی دو گنا برکات سمیٹیں ۔

متعلقہ عنوان :