جامعہ کراچی، بی اے ،بی کام ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی (پاس) کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

بی اے،بی کام ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی (پاس) کے سالانہ امتحانات 23 اپریل2024 ء سے شروع ہوں گے

جمعہ 5 اپریل 2024 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر زیدی کے مطابق بی اے ،بی کام ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے 2023 ء کا امتحانی شیڈول جاری کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق بی اے ،بی کام اور بی ایس سی(پاس) کے امتحانات کا آغاز 23 اپریل2024 ء سے ہوگا۔بی کام ریگولروپرائیوٹ کے امتحانات 23 اپریل تا14 مئی جبکہ بی ایس سی کے امتحانات 23 اپریل تا25 مئی اور بی اے ریگولر وپرائیوٹ کے امتحانات 23 اپریل تایکم جون 2024 ء منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :