پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد نئی نسل کو موذی مرض سے بچانے کیلئے وسیع پیمانے پر کوششیں کرنی ہونگی، جمعہ داد خان مندوخیل

جمعہ 5 اپریل 2024 22:07

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ریٹائرڈ) جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے کے دو اضلاع میں پولیو کیسیز کے سامنے آنے کے بعد ہمیں اپنی نئی نسل کو اس موذی مرض سے بچانے اور وائرس کے پھیلا کو روکنے کے حوالے سے وسیع پیمانے پر کوششیں کرنی ہوگی، علاقے کے علما کرام، سیاسی جماعتوں، عوامی نمائندوں اور قبائیلی زعما کو متحرک ہوکر مستقبل کے نونہالوں کی زندگی بچانی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں پولیو کے تدارک اور وائرس کے پھیلا کو روکنے کے سلسلے میں علاقے کے مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماں علما کرام اور قبائیلی معتبرین کو افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نسیم کٹکیزئی، سابق رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین، ڈسٹرکٹ کونسل پشین کے ضلعی چیئرمین سید عبدالشکور آغا، ڈپٹی چیئرمین ملک منظور احمد اچکزئی، مئیر میونسپل کارپوریشن پشین سردار اکبر خان ترین، جمعیت علما اسلام پشین کے ضلعی آمیر مولانا عزیز اللہ حنفی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری عمرخان ترین، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسی روشان، عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی صدر عبیداللہ عابد، ضلعی صدر حاجی اصغر علی ترین، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سعداللہ ترین ملکیار ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شیرمحند ترین، جماعت اسلامی کے ضلعی آمیر سید عبداللہ، پشین بچا تحریک کے چیئرمین ملک لطیف آللہ ترین، جنرل سیکرٹری سید عبدالبصیر آغا، عبدالباری ترین، میونسپل کمیٹی سرانان کے چیئرمین سید حفیظ اللہ آغا، یونین کونسل کربلا کے چیئرمین سید عمرشاہ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر اورنگزیب زرکون، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عبدالوکیل شیرانی، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر عبدالواحد کاکڑ، ڈاکٹر نجیب اللہ ترین اور کمیونیکیشن آفیسران سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے ضلعی رہنماں، عوامی نمائندوں، ڈسٹرکٹ کونسل پشین کے آراکین اور میونسپل کارپوریشن پشین کے کونسلروں نے شرکتِ کی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ضلع چمن اور ڈیرہ بگٹی میں دو بچوں کے پولیو سے متاثر ہونے کے بعد کی صورتحال اور اس موذی اور متعدی مرض کے وجوہات، نقصانات اور اس کی تدارک و خاتمے کیلئے کی جانیوالی کوششوں سے شرکا کو تفصیلی آگاہ کیاگیا۔ جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماں، علما کرام، قبائیلی عمائدین اور عوامی نمائندوں نے اپنی تجاویز دیتے ہوئے آہنی ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جیسے مہلک مرض سے نئی نسل کو محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پولیو مرض کو جڑ سے اکھاڑنے میں سیاسی رہنماں، علمائے کرام، عوامی نمائندوں اور قبائیلی معتبرین کا کردار سب سے اہم ہے، اس مقصد کے لئے علاقے کے ان بااثر شخصیات کے ذریعے لوگوں کو شعور دینے کے سلسلے میں موثر لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔

لوگوں میں بیماریوں کے خاتمے اور پولیو کے خلاف جہاد کو کامیاب بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی شعور اجاگر کرنے کی مہم چلانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پشین کے سیاسی جماعتوں کے رہنماں، علما کرام، قبائیلی معتبرین اور عوامی نمائندوں کا علاقے کے عوام میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ہے، ہمیں مستقبل کے معماروں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے آئندہ بھی اپنی زمہ داریاں نبھانی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے جس سے متاثر ہونے والا بچہ ساری عمر کیلئے معذوری کا شکار ہو کر اپنے خاندان کیلئے بھی مستقل بوجھ بن جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے نونہالوں کو ساری عمر کی محتاجی سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے پلانے کی اولین ذمہ داری کو پورا کریں۔