جامعہ کراچی: بی اے ،بی کام ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی (پاس) کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

جمعہ 5 اپریل 2024 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید شاہد ظہیر زیدی کے مطابق بی اے ،بی کام ریگولروپرائیوٹ اور بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے 2023 ء کا امتحانی شیڈول جاری کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق بی اے ،بی کام اور بی ایس سی(پاس) کے امتحانات کا آغاز 23 اپریل2024 ء سے ہوگا۔بی کام ریگولروپرائیوٹ کے امتحانات 23 اپریل تا14 مئی جبکہ بی ایس سی کے امتحانات 23 اپریل تا25 مئی اور بی اے ریگولر وپرائیوٹ کے امتحانات 23 اپریل تایکم جون 2024 ء منعقد ہوں گے۔#

متعلقہ عنوان :