حماس اور ایران کی تعریف کرنے والا کوئی نہیں،فلسطینی قومی کونسل

کیا غزہ میں کوئی ایسی چیز باقی ہے جس کا دفاع کیا جا سکی رکن اسامہ العلی

ہفتہ 6 اپریل 2024 12:30

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) فلسطینی قومی کونسل کے رکن اسامہ العلی نے کہا ہے کہ غزہ ختم ہو گیا ہے۔عرب ٹی وی کو انٹرویومیں انہوں نے استفسار کیا کہ کیا غزہ کی پٹی میں حماس یا ایران کی تعریف کرنے والا کوئی ہی القسام بچوں کے درمیان چھپ رہا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا غزہ میں کوئی ایسی چیز باقی ہے جس کا دفاع کیا جا سکی ہمیں کس چیز کا دفاع کرنا چاہیی زمین، عمارتیں، بچے اور قحط، غزہ تو تباہ وبرباد ہوچکا ہے۔

اسامہ العلی نے فتح کا جشن منانے والے نوجوانوں سے پوچھا کہ کیا تم قحط کا مطلب جانتے ہو کیا کوئی ہے جو حماس کی تعریف کری کیا کوئی ہے جو اسلامی جہاد یا ایران کی تعریف کری ۔انہوں نے وضاحت کی کہ حماس کے ارکان عمارتوں کے نیچے بنائی گئی سرنگوں کا سہارا لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان سرنگوں تک پہنچنے کے لیے عمارتوں پر بمباری کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ القسام بریگیڈ بچوں کے ساتھ پناہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل کو مغربی کنارے تک ہتھیار پہنچانے کے لیے ادائیگی کر رہا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران مسئلہ فلسطین میں مداخلت کر رہا ہے جبکہ وہ اسرائیلی حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے سے قاصر ہے۔فلسطینی قومی کونسل کے رکن نے کہا کہ حماس، ایران اور اسلامی جہاد نے اوسلو معاہدے کو تباہ کرنے کے لیے تل ابیب کا ساتھ دیا اور اسرائیل نے معاہدے پر عمل نہ کرنے پر یتزاک رابن کو قتل کر دیا۔

اپنے سابقہ بیانات میں اسامہ العلی نے زور دیا کہ حماس کو واضح طور پر ایران اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔ حماس فلسطین کے اندر ایک ملیشیا ہے جو ریاست کی نمائندگی نہیں کرتی۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حماس غزہ کی حکمرانی کو اس وقت تک نہیں چھوڑے گی جب تک اسے مجبور نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف غزہ کے لوگ فیصلہ کریں گے کہ اس پر کون حکمرانی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل دو سال یا اس سے زیادہ عرصے تک غزہ سے نہیں نکلے گا۔اسامہ العلی نے انکشاف کیا کہ ہم نے بار بار مفاہمت کی کوشش کی، لیکن حماس نے انکار کر دیا۔ ہم نے رضاکارانہ طور پر غزہ چھوڑ دیا تاکہ خانہ جنگی میں داخل نہ ہوں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکراتی عمل ناکام نہیں ہوا ہے۔