اے این ایف کی کارروائیاں ،485کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 8 ملزمان گرفتار کر لیے

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں میں 485کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 8 ملزمان گرفتار کر لیے ۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 3.4 کلو چرس برآمد، انڈس ہائی وے کوہاٹ میں دو ملزمان سے 300 کلو چرس برآمد، کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں دو ملزمان سے 168.9 لیٹر آئس برآمد، چونیاں میں ملزم سے 600 گرام افیون، 2 کلو ہیروئن اور 6 کلو چرس برآمد اور کوسٹل ہائی وے گوادر کے قریب دو ملزمان سے 4.5 کلو ویڈ برآمد ہوئی ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔