بلتستان امن رواداری مذہبی ہم آہنگی کا ایک مرکز ہے، گورنر سید مہدی شاہ

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:45

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہاہےکہ بلتستان امن رواداری مذہبی ہم آہنگی کا ایک مرکز ہے ،یہاں کے لوگ بڑے امن پسند ہیں علمائے کرام امن کے سفیر بن کر کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقدہ شان رمضان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یادگار چوک کو مذہبی لوگوں اور سول سوسائٹی کے ممبران نے گھیر لیا ہے، یہ لوگ ہم سیاسی لوگوں کیلئے میدان کہاں خالی چھوڑتے ہیں ۔انہوں کہاکہ ہمارے بڑے لوگ انتظامیہ کہیں بلائے تو آتے ہیں ورنہ کہیں نہیں جاتے صوبائی وزیر راجہ ناصر علی خان مقپون نے شان رمضان پروگرام منعقد کرکے اچھی روایت قائم کی ہے ۔\378