چین کی جانب سے مختلف انیشیٹو ز دنیا کے ہر ملک کیلئے ترقی کے مواقع فراہم کرتے ہیں، وزیر اعظم ڈومینیکا روزویلٹ سکرٹ

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:52

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) وزیر اعظم ڈومینیکا روزویلٹ سکرٹ نے کہاہے کہ چین کی جانب سے مختلف انیشیٹو ز دنیا کے ہر ملک کیلئے ترقی کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ڈومینیکا کے وزیر اعظم روزویلٹ سکرٹ نے اپنے دورہ چین کے دوران سی ایم جی کے پروگرام ’’لیڈرز ٹاک‘‘کو خصوصی انٹرویو دیا۔سفارتی تعلقات کے قیام کے 20سالوں میں 12بار چین کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے چین کی ترقی کو’’غیر معمولی‘‘قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چین کو ایک سچے دوست کے طور پر سراہا اور کہا کہ وہ چین کے دوسروں کے ساتھ مساوی سلوک سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ چھوٹے جزیرے پر ترقی پذیر ملک کے طور پر، ڈومینیکا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ڈومینیکا کے وزیر اعظم نے موسمیاتی نظم و نسق میں چین کے کردار کو سراہا اور دنیا بھر کے ممالک سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دنیا کے ہر ملک کے لیے ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے چین کے مختلف انیشیٹوز کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :