چین کے گرینڈ کینال ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن 2024 کا پاکستان میں باضابطہ آغاز

ہفتہ 6 اپریل 2024 19:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) چین کے گرینڈ کینال ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن 2024 کا پاکستان میں باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔چائنا کلچرل سینٹر پاکستان اور پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے ثقافتی دفتر نے پاکستان اور دنیا بھر کے سامعین کو گرینڈ کینال کے سیاحتی تشخص کو فروغ دینے کے لئے آن لائن سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اس سیزن میں دنیا بھر میں تقریبا 100 سے زائد سرگرمیاں منعقد ہوں گی جن میں قدرتی مناظر، ثقافتی ورثے اور قدیم آبی گزرگاہ کے نظام کی سماجی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی جسے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ان سرگرمیوں میں تصویری نمائشوں ، ویڈیو نشریات ، آن لائن انٹرایکٹو نمائش اور سیاحتی روٹس کی ویڈیو سیریز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان پروموشنل سرگرمیوں میں چین کی مختلف ضلعی اور صوبوں کی پروموشنل ویڈیوز اور تصویری نمائشیں بھی شامل ہیں جہاں گرینڈ کینال بہتی ہے ، جیسے بیجنگ ، تیانجن ، ہیبی ، چیانگ سو ، چہ چیانگ ، آن ہوئی ، شان تونگ اور ہی نان۔

گرینڈ کینال چین کے مشرقی میدانی علاقوں میں ایک وسیع آبی گزرگاہ کا نظام ہے جو شمال میں بیجنگ سے جنوب میں چہ چیانگ صوبے تک چلتا ہے۔ عالمی ثقافتی ورثے کی حیثیت سے چین کی گرینڈ کینال دنیا کی سب سے قدیم، سب سے بڑی اور طویل ترین انسانی ساختہ نہر ہے۔22 جون2014ء کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 38 ویں اجلاس نے گرینڈ کینال کو یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیتے ہوئے چین میں 46 واں عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے دیا۔

چین کے گرینڈ کینال ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن 2024 کی باضابطہ افتتاحی تقریب 2 اپریل 2024 کو ووشی، چین میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب کے دوران نیٹ ورک آف انٹرنیشنل کلچرل انک اداروں (این آئی سی ای) اور بی ایم ڈبلیو چائنا نے گرینڈ کینال کلچر پروٹیکشن اینڈ ایجوکیشن پراجیکٹ کی نقاب کشائی کی۔مزید برآں محکمہ ثقافت اور سیاحت، چیانگ سو صوبائی عوامی حکومت کے خارجہ امور کے دفتر اور پیپلز بینک آف چائنا چیانگ سو برانچ نے آٹھ نئے اقدامات جاری کیے جن کا مقصد اندرون ملک سیاحت کو بحال کرنا ہے۔

چین کے گرینڈ کینال ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن 2024" آن لائن منعقد ہوگا، روزانہ ہم آپ کیلئے چین کی گرینڈ کینال کے بارے میں ایک دلچسپ پروگرام پیش کریں گے، جیسے مقامی ثقافت اور سیاحت کے منصوبوں کا فروغ، اینٹجیبل ثقافتی اثاثوں کے بارے میں دستاویزی فلمیں دکھانا، تصویری نمائشیں اور بہت کچھ شامل ہے۔پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین چائنا کلچرل سینٹر پاکستان (www.facebook.com/cccenterinpak) کے آفیشل فیس بک پیج، آفیشل وی چیٹ اکاؤنٹ اور ڈائریکٹر چائنا کلچرل سینٹر اور کلچرل کونسلر چانگ ہی چھنگ (@zhang_hqing) کے آفیشل وی چیٹ اکاؤنٹ پر گرینڈ کینال پر ان تمام دلچسپ تصویری نمائشوں، ویڈیوز سیریز اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کو فالو اور لطف اندوز کرسکتے ہیں۔

ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس فالو کرتے رہیں۔