گورنمنٹ کالج یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں مرد وارڈن کی تعیناتی کا معاملہ

ٓجعلی نوٹیفکیشن جمع کرانے پر رجسٹرار کیخلاف کارروائی کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 6 اپریل 2024 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں مرد وارڈن کی تعیناتی کے معاملے پر عدالت میں جعلی نوٹیفکیشن جمع کرانے پر رجسٹرار کیخلاف کارروائی کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست گزار کے وکیل رانا سکندر نے مؤقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی رجسٹرار کی طرف سے خاتون وارڈن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پیش کیا گیا، نوٹیفکیشن پیش کرنے پر درخواست واپس لے لی گئی، بعد ازاں جی سی یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جعلی قرار دیا، ڈاکٹر شوکت علی نے عدالت میں جعلی نوٹیفکیشن پیش کرکے دھوکا کیا،عدالت ڈاکٹر شوکت علی کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :