سیکیورٹی فورسز کاشمالی وزیرستان میں آپریشن ،دو دہشت گرد مارے گئے

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے،مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمدکیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ دہشت گردی کے کسی بھی باقی عنصر کو بھی ختم کیا جاسکے۔