مسجد الحرام میں گمشدہ اشیا کی رپورٹ اب ’ابشر‘ پر کی جائے، الحرمین الشریفین کی انتظامیہ

اتوار 7 اپریل 2024 08:00

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) الحرمین الشریفین کی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے زائرین کی سہولت کےلیے جہاں دیگر انتظامات کیے ہیں وہاں مسجد الحرام میں آنے والےزائرین کے لیے گمشدہ اشیا کی رپورٹ کے لیے ابشر پلیٹ فارم پر بھی خصوص سہولت فراہم کی گئی ہے۔سبق نیوز کے مطابق الحرمین الشریفین کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابشر اکاونٹ پر کسی اہم چیز کی گمشدگی کی رپورٹ کرنے کے لیے مراحل کو انتہائی آسان رکھا گیا ہے۔

ابشر کے ذریعے گمشدگی کی رپورٹ کرنے کےلیے اپنے ابشر اکاونٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد ’ڈیجیٹل سروسز ‘ کا انتخاب کیا جائے۔ بعدازاں ’ڈیجیٹل معاملات ‘ (رسائل والمعاملات الاکترونیہ ) کو کلک کریں جہاں ’مسجد الحرام امن فورس‘ کا انتخاب کیا جائے اس کے بعد اپنی گمشدہ چیز کے بارے ابتدائی معلومات درج کریں اگر گم ہونے والی چیز کو تصویر وغیرہ ہو تو وہ بھی اپ لوڈ کردی جائے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کرتے ہی ابشر کا خود کارسسٹم درخواست کا سیریل نمبر آپ کے موبائل پر ارسال کردے گا جس کے ذریعے آپ کسی بھی وقت اپنی رپورٹ کو ٹریک کرسکتے ہیں۔اتظامیہ نے کہا کہ کسی چیز یا سامان کی گمشدگی کی فوری رپورٹ کے لیے واٹس اپ نمبر 0504321147 اور لینڈ لائن نمبر 0125751204 ایکسٹینشن 106 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔