سائیکلنگ اور جاگنگ سے مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ کم ہوسکتا ہے، رپورٹ

اتوار 7 اپریل 2024 10:20

سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) سویڈش سکول آف سپورٹ اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ سائیکلنگ اور جاگنگ سے مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کا خطرہ کم ہوسکتا ہے،سویڈش سکول آف سپورٹ اینڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبہ صحت میں کی جانے والی تحقیق میں شامل ڈاکٹر بولم نے کہا ہے کہ پروسٹیٹ کینسر سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مرد اپنے کارڈیویسکیولر سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے نسبتاً سخت ورزش کریں اور اس سلسلے میں سائیکلنگ، جاگنگ اور سوئمنگ بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیقکے دوران 57 ہزار سے زائد مردوں کے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا گیا۔اس دوران ان کے سالانہ کارڈیورسپائٹری فٹنس ٹیسٹ، جسمانی سرگرمی کی سطحوں، بی ایم آئی، ان کے طرز زندگی اور عمومی صحت کا جائزہ لیا گیا۔سات سال کے عرصے کے دوران تحقیق کے 57 ہزار شرکا میں سے 592 مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی جن میں سے 46 انتقال کرگئے۔تحقیق کے دوران جن مردوں کی فٹنس میں 3 فیصد بہتری آئی ان میں پروسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 35 فیصد کم ہوگیا۔محققین کے مطابق پروسٹیٹ کینسر کے خطرے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ مرد حضرات دل اور نظام دوران خون کو صحت مند رکھنےو الی ورزشوں کو معمول بنائیں۔

متعلقہ عنوان :