cبھارتی عوام ہمارے اسٹارز سے عشق کرتی ہے،نادیہ خان

}پاکستانی اداکاروں کی مقبولیت دیکھ کر بالی وڈ خانز ان سے ڈر گئے

اتوار 7 اپریل 2024 17:50

Kکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2024ء) پاکستانی اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے مقبول اداکار پاکستانی اداکاروں کی اداکاری اور بھارت میں مقبولیت دیکھ کر عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔اداکارہ نادیہ خان کا نجی ٹی وی چینل کے شو میں دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں پاکستانی اداکاروں کی بھارت میں مقبولیت اور بالی وڈ خانز کے عدم تحفظ کے حوالے سے بات کرتے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

نادیہ خان نے کہاکہ جب پاکستانی اداکار بھارت میں مقبول ہونے لگے اور فواد وغیر ہ وہاں جاکر کام کرنے لگے تو بھارت کے کچھ بہت بڑے اداکار پاکستانی اداکاروں سے ڈر گئے جس کے بعد سیاسی مسئلہ بناکر پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگادی گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں سے صرف سیاستدانوں کو ہی مسئلہ نہیں تھا بلکہ بھارت کے مقبول اداکار بھی پاکستانی اداکاروں سے ڈر گئے تھے اور ان اداکاروں کو یہ ڈر نہیں تھا کہ پاکستانی اداکاروں کو بھارت میں فلمیں آفر ہونا شروع ہوجائیں گی بلکہ وہ سمجھ گئے تھے کہ بھارتی عوام پاکستانی اداکاروں کو دیکھ کر ان کی دیوانی ہوجائے گی۔