ایرانی وزیر خارجہ خطے کے دورے کے پہلے مرحلے میں عمان میں

DW ڈی ڈبلیو اتوار 7 اپریل 2024 19:00

ایرانی وزیر خارجہ خطے کے دورے کے پہلے مرحلے میں عمان میں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اپریل 2024ء) ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق شامی دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر مشتبہ اسرائیلی حملے کے تقریباﹰ ایک ہفتے بعد ملکی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان آج اتوار سات اپریل کو خلیجی علاقے کے اپنے ایک دورے کے پہلے مرحلے میں عمان روانہ ہو گئے۔

پاکستان اور ایران سکیورٹی تعلقات بہتر کرنے پر متفق

تہران میں وزارت خارجہ کے مطابق، ''امیرعبداللہیان عمان کا سفر اپنے ایک علاقائی دورے کے پہلے مرحلے کے طور پر کر رہے ہیں، جہاں وہ سلطنت عمان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ دو طرفہ معاملات اور خطے کے مسائل پر گفتگو کریں گے، جن میں غزہ کی موضوع بھی شامل ہو گا۔

‘‘

شامی دارالحکومت دمشق میں اسی ہفتے پیر کے روز ایک بڑے حملے میں مشتبہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایرانی سفارت خانے کے احاطے پر بمباری کی تھی۔

(جاری ہے)

ایرانی حکام کے مطابق اس حملے میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں پاسداران انقلاب نامی فورس کے تین سینیئر اہلکار بھی شامل تھے۔

آذربائیجان میں اسرائیلی 'موجودگی‘ پر ایران کی طرف سے تنبیہ

دمشق میں اسی فضائی حملے کے تناظر میں ایک امریکی اہلکار نے جمعے کے روز کہا تھا کہ امریکہ ہائی الرٹ پر ہے اور ایران کی طرف سے خطے میں اسرائیل یا امریکہ کے اثاثوں پر ممکنہ ایرانی حملے کے حوالے سے اپنی تیاری کر رہا ہے۔

ایرانی پارلیمان نے نئے وزیر خارجہ اور کابینہ کی توثیق کردی

اسرائیل اور حماس کے مابین گزشتہ برس اکتوبر سے جاری جنگ کے پس منظر میں اسرائیل کے شام پر فضائی حملوں اور لبنان کے ساتھ سرحد پر اسرائیلی دستوں اور لبنان کی حزب اللہ ملیشیا کے مابین جھڑپوں میں بھی ماضی کے مقابلے میں اضافہ ہو چکا ہے۔

ف ن / م م (روئٹرز، اے ایف پی)