کوشش ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ ہوجائے،محمد اورنگزیب

سازگار ماحول فراہم کرکے ایکسپورٹ بڑھائی جاسکتی ہے، ڈالر ختم تو نمو ختم اور پھر آئی ایم ایف کی مدد مانگنی پڑ جائے گی،گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 8 اپریل 2024 10:13

کوشش ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ ..
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اپریل2024 ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگریب کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ ہوجائے، سازگار ماحول فراہم کرکے ایکسپورٹ بڑھائی جاسکتی ہے، ڈالر ختم تو نمو ختم اور پھر آئی ایم ایف کی مدد مانگنی پڑ جائے گی۔وفاقی وزیر خزانہ نے سٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی نمو کیلئے ڈالر کا ہونا ضروری جو برآمدات بڑھانے سے ممکن ہے۔

مالی بحران برآمدات میں اضافے سے حل کیا جا سکتا ہے۔مشاورت سے کئے گئے صحیح فیصلوں سے معاشی نمو بڑھ جائیگی۔ڈالر ہوں تو باقی دنیا سے چیزیں خرید کر پاکستان لائیں اور اسے خرچ کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر میڈیا نے نئے پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے تاہم یہ سوال بھی اپنی جگہ ہے کہ نئے معاہدے کے بعد کیا ہوگا۔

(جاری ہے)

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایکسپورٹس میں اضافے کو مسئلے کا حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو ایکسپورٹس میں اضافے سے حل کیا جا سکتا ہے، ایکسپورٹس بڑھانے کیلئے ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ماحول فراہم کرنے کیلئے کوئی آن آف سوئچ نہیں ہوتا بلکہ مشاورت سے کئے گئے صحیح فیصلوں سے ہی یہ کام ہو سکتا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے پر ایکسپورٹس بڑھانے کو اس مسئلے کا حل بتایا ہے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ چاول کی ایک بمپر فصل سے رواں سال میں معاشی نمو بہتر ہوئی ہے اور ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے۔حکومت کا انتظامی ڈھانچہ فعال ہو تو بہت ممکن ہے کہ باقی شعبے بھی چاول کی سی کارکردگی دکھائیں۔اس لئے عام خیال ہے کہ حکومت کا اصل امتحان آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کو حاصل کرنے کے بعد شروع ہوگا۔