اسلامی بنیاد پرستوں کے حملوں کا نشانہ نہیں بن سکتا ‘ہمارا معاشرہ بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد کی منفرد مثال ہے.روسی صدر

دشمن ایسے حملوں کے ذریعے ہمارے اتحاد کو نقصان پہچانا چاہتا ہے” ماسٹر مائنڈز“ کے قریب ہیں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے. صدر ولادیمیر پوتن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 8 اپریل 2024 14:47

اسلامی بنیاد پرستوں کے حملوں کا نشانہ نہیں بن سکتا ‘ہمارا معاشرہ بین ..
ماسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل۔2024 ) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ کروکس سٹی ہال میں خودکش حملے کا بنیادی مقصد ملک کے اتحاد کو نقصان پہنچانا تھا‘ روس اسلامی بنیاد پرستوں کے حملوں کا نشانہ نہیں بن سکتا روسی ٹریڈ یونین فیڈریشن کی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوتن نے روس کو بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد کی منفرد مثال قرار دیا.

انہوں نے کہا کہ ملک نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی ان اقدار کا دعوی کرتا ہے یہ اسلامی بنیاد پرستوں کے حملے کا ہدف نہیں بن سکتا انہوں نے زور دیا کہا کہ دشمن ایسے حملوں کے ذریعے ہمارے اتحاد کو نقصان پہچانا چاہتا ہے” ماسٹر مائنڈز“ کے قریب ہیں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں فائرنگ کا واقعہ 22 مارچ مسلح افراد دہشت گردوں نے موسیقی کے ایک پروگرام کے شرکاءپر حملہ کردیا تھا دہشت گردوں کی فائرنگ اور خودکش حملے سے145افراد ہلاک اور5سو زیادہ زخمی ہوئے تھے جس کے بعد روسی قانون نافذکرنے والے اداروں نے یوکرین کی سرحد کی جانب سے فرارہونے والے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا جہاں روسی اداروں کے مطابق انہیں سرحد پار کروانے کے لیے محفوظ راستہ بنایا گیا تھا.

یوکرین نے اس حملے میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ان تردیدوں کی بازگشت امریکہ سمیت اس کے متعدد مغربی حمایتیوں نے سنائی حملے فوری طور پر اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس آئی ایس) پر الزام عائد کیا تھا دریں اثنا روسی حکام نے تحقیقات سے قبل یوکرین کو کسی بھی ذمہ داری سے بری کرنے کی مغربی کوششوں کے بارے میں شکوک کا اظہار کیا .