لاہور آرٹس کونسل الحمرا عید الفطر کے موقع پر رنگا رنگ پروگرام پیش کرے گا۔ترجمان

پیر 8 اپریل 2024 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) لاہور آرٹس کونسل الحمرا عید الفطر کے موقع پر رنگا رنگ پروگرام پیش کرے گا۔ترجمان الحمرا کے مطابق عید کے موقع پر پتلی تماشہ، میجک شو،اصلاحی و تفریحی ڈرامہ جن اور جادوگر، موسیقی و دیگر پروگرام پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سربراہ الحمرا طارق علی بسرا نے اس حوالے سے کہا کہ پروگراموں کا مقصد عوام کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے، الحمرا نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں،تمام پروگرام فری ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق 12اپریل کو دن 2بجے پتلی تماشہ اور میجک شو پیش کیا جائے گا۔اسی طرح 13اپریل کو دن 2بجے مشہور ڈرامہ عینک والا جن،پتلی تماشہ اور میجک شو سے عوام لطف اٹھائیں گے۔14اپریل کو دن 2بجے میوزک پروگرام کے ساتھ ڈرامہ عینک والا جن سے عوام محظوظ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :