sالحمراء عید الفطر کے موقع پر رنگا رنگ پروگرامز پیش کرے گا

ّپروگرامز کا مقصد عوام کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے۔ سربراہ الحمراء طارق علی بسرا پتلی تماشہ، میجک شو،اصلاحی و تفریحی ڈرامہ جن اور جادوگر، موسیقی و دیگر پروگرامز پیش کئے جائیں گے

منگل 9 اپریل 2024 07:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء عید الفطر کے موقع پر رنگا رنگ پروگرامز پیش کرئے گا۔عید کے موقع پر پتلی تماشہ، میجک شو،اصلاحی و تفریحی ڈرامہ جن اور جادوگر، موسیقی و دیگر پروگرامز پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سربراہ الحمراء طارق علی بسرا نے اس حوالے سے کہا کہ پروگرامز کا مقصد عوام کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے، الحمراء نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں،تمام پروگرامز فری ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق 12اپریل کو دن 2بجے پتلی تماشہ اور میجک شو پیش کیا جائے گا۔اسی طرح 13اپریل کو دن 2بجے بچوں کو مشہور ومعروف ڈرامہ عینک والا جن ،پتلی تماشہ اور میجک شو سے عوام لطف اٹھائیں گے۔14اپریل 2024کو دن 2بجے میوزک کے پروگرام کے ساتھ ڈرامہ ’’عینک والا جن‘‘عوام محظوظ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :