انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا

منگل 9 اپریل 2024 08:40

جے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیموں کے مابین کل(بدھ ) کوسوائی مان سنگھ سٹیڈیم، جے پور میں کھیلا جائے گا۔آئی پی ایل کے 17 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے ۔ راجستھان رائلز کی ٹیم کو سنجو سیمسن لیڈ کر رہے ہیں۔ گجرات ٹائٹنز ٹیم کو مایہ ناز بلے باز شبمن گل لیڈ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

راجستھان رائلز کی ٹیم 4 میچز کھیل چکی ہے جن میں وہ تاحال ناقابل شکست ہے اور وہ8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے ۔ گجرات ٹائٹنز کی ٹیم 5 میچ کھیل چکی ہے جن میں اس کو 2 میچ میں فتح جبکہ 3 میچز میں شکست ہوئی ہے اور وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پرہے۔ لیگ میں شامل 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیموں کے درمیان لیگ کے 24 ویں میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔آئی پی ایل کا ناک آئوٹ مرحلہ 21 مئی کو شروع ہوگاجبکہ فائنل میچ مئی کو چنائی میں کھیلا جائے گا۔\932

متعلقہ عنوان :