دورہ پاکستان پر آئی پی ایل کو ترجیح دینے والے کیوی کرکٹرز ’مشکل‘ میں پھنس گئے

آئی پی ایل میں مچل سینٹنر، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، گلین فلپس اور میٹ ہنری کو تاحال کوئی میچ نہیں ملا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 9 اپریل 2024 11:37

دورہ پاکستان پر آئی پی ایل کو ترجیح دینے والے کیوی کرکٹرز ’مشکل‘ ..
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 اپریل 2024ء ) آئی پی ایل کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ چھوڑنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مشکلات میں گھرِ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے 9 کرکٹرز کے انڈین پریمیئر لیگ میں معاہدے ہیں جب کہ اب تک 4 کرکٹرز کو میچز کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ آئی پی ایل میں ایک ٹیم میچ کے لیے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں شامل کر سکتی ہے، اس لیے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق کیوی کرکٹرز پانی پلانے کے لیے دوڑتے اور صرف پریکٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کین ولیمسن تین میچز میں باہر بیٹھے، دو میچز میں 27 رنز بنائے جب کہ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے 4 میچز میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں، رچن رویندرا نے 5 میچز میں 112 رنز اسکور کیے ہیں، نیوزی لینڈ کے سب سے مہنگے پلیئر ڈیرل میچل نے 5 میچز میں 118 رنز بنائے ہیں۔ آئی پی ایل میں مچل سینٹنر، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، گلین فلپس اور میٹ ہنری کو تاحال کوئی میچ نہیں ملا۔