اردن اور دیگر ممالک کی غزہ کو فضائی امداد کی فراہمی

منگل 9 اپریل 2024 13:17

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) اردن اور دیگر ممالک نے 7 طیاروں کے ذریعے غزہ میں فضائی امداد فراہم کی ۔شنہوا کے مطابق رائل اردن کی فضائیہ کے دو طیاروں اور متحدہ عرب امارات، مصر، امریکا، جرمنی اور ہالینڈ کے طیاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اردن کی افواج نے کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میں لوگوں کو رمضان المبارک کے دوران مشکل حالات پر قابو پانے میں مدد کے لیے انسانی اور طبی امداد بھیجنا جاری رکھے گی۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک اردن کی جانب سے74 اور 159 دیگر ممالک کے تعاون سے فضائی امداد فراہم کی گئی ہے ۔