اداکارہ کرن خان کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، شوبزوصحافت سے افراد کی شرکت

منگل 9 اپریل 2024 14:13

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) سٹیج کی معروف اداکارہ کرن خان کی طرف سے ماہ رمضان کے آخری ایام میں ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز وصحافت سے وابستہ افراد نے شرکت کی تھی اس افطار پارٹی کا اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیاتھا جس کی مینجمنٹ نوید خان یوسفزئی نے کی تھی اس افطار پارٹی میں معروف نعت خواں اور قراء نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس افطار پارٹی میں نعت خوان رمضان،منیب رسول ،زبیر،مہروز،ایماز،ندیم،میجرمنظورحسین،حافظ راشد،میاں انجم شہزاد،ملک آصف شہزادودیگر نے شرکت کی۔اس افطار پارٹی میں نعت خواں حضرات نے نعت گوئی کا مظاہرہ کیاآخر میں کرن خان کی جانب سے پرتکلف ڈنرکااہتمام بھی کیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :