ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا

منگل 9 اپریل 2024 15:09

ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔ امتحانات کے شفاف انعقاد کے لئے انٹر برانچ میں آن لائن شکایت سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کی مانیٹرنگ انچارج کمپلینٹ سیل راشد رحمن کریں گے۔ یہ بات کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت نے اپنے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ طلبہ و طالبات، سپروائزری سٹاف، سربراہ تعلیمی ادارہ جات، والدین امتحانات کے انعقاد سے متعلقہ شکایات [email protected] پر بذریعہ ای میل یا دستی جمع کروا سکتے ہیں۔ موصول ہونے والی شکایات کو روزانہ کی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔ مزید ٹیلی فون نمبر0409200522/03347704227پر بھی شکایات بارے آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شفاف امتحانات کے لئے سنٹرل کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جس میں جملہ امتحانی مراکز کو مانیٹر کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :