آغوش یو کے کے زیر اہتمام غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لئے سلاؤ میں چیریٹی افطار ڈنر کا اہتمام

شرکاء نے 35 ہزار پاؤنڈ فنڈز اکٹھے کئے

منگل 9 اپریل 2024 15:19

آغوش یو کے کے زیر اہتمام غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لئے سلاؤ میں چیریٹی ..
سلاؤ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اپریل۔2024ء) آغوش یوکے کے زیر اہتمام سلاؤ میں ہونے والے چیرٹی افطار ڈنر کی صدارت آغوش یوکے کے چئیرمین عدیل ریاض نے کی،انہوں نے بتایا کہ سلاؤ میں ہونے والا یہ افطار ڈنر آغوش کے زیر اہتمام 18 واں پروگرام ہے۔عدیل ریاض نے آغوش کی جانب سے اب تک غزہ میں کی جانے والی امدادی سر گرمیوں کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔

افطار ڈنر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں فلسطین انٹرنیشنل میڈیکل ایڈ کے چئیرمین ڈاکٹر حیتھم حمدان،ہیلتھ ورکر مس علینا شاری،کو فاؤنڈر آغوش یوکے فہیم کیانی،مئیر سلاؤ بارو کونسل امجد عباسی،مئیر لوٹن بارو کونسل محمد یعقوب حنیف،ایگزیکٹو ڈائریکٹر آغوش یوکے عابد حسین،سابق مئیر چیشم محمد قیصر،کونسلر نذیر چوہدری،کونسلر محمد شریف،کونسلر ظفر عجائب،آصف تارڑ موسٰی وڑائچ اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)


اس موقع پہ چئیرمین عدیل ریاض نے بتایا کہ آغوش یوکے نے ابھی 18 چئیرٹی افطار ڈنرز میں سے 1.5 ملین پاؤنڈز فنڈز اکٹھے کئیے ہیں جو کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کے غزہ میں امدادی سرگرمیوں میں خرچ کئیے گئے ہیں۔اس موقع پہ دیگر مقررین نے بھی غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور بتایا کہ کیسے آغوش یوکے اب تک غزہ میں کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ ادویات اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاء پہنچا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آغوش یوکے مصر میں لوکل این جی اوز کے ساتھ مل کے بھی غزہ میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :