جامعہ کراچی، ایل ایل بی سال اول ودوئم سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

منگل 9 اپریل 2024 15:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) جامعہ کراچی نے ایل ایل بی سال اول ودوئم سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ منگل کو ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایل ایل بی سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایل ایل بی سال اول کے امتحانات میں 90 طلبہ شریک ہوئے،70 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 20 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 77.78 فیصد رہا۔ ایل ایل بی سال دوئم کے امتحانات میں 207 طلبہ شریک ہوئے،176 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 31 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 85.02 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :