پاکستان اور بھارت کشیدگی سے گریزکریں، بات چیت سے حل تلاش کریں، امریکا

منگل 9 اپریل 2024 20:14

پاکستان اور بھارت کشیدگی سے گریزکریں، بات چیت سے حل تلاش کریں، امریکا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ کشیدگی سے گریز کریں اور بات چیت کے ذریعے حل تلاش کریں۔میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے سوال پر تبصرے سے گریز کیا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر میڈیا رپورٹس کو فالو کرتے آرہے ہیں، زیر بحث الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کو پاکستان کے وزیر خارجہ سے بات کی، گفتگو میں مضبوط شراکت داری کا اعادہ کیا گیا۔میتھیو ملر نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی، تجارتی و سرمایہ کاری کی شراکت داری کو وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوئی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افراد کو قتل کرایا۔