جے یو آئی کی خواتین مخصوص نشست پر منتخب صدف احسان کا الیکشن کمیشن کے خلاف کیس

منگل 9 اپریل 2024 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) پشاور ہائیکورٹ نے صدف احسان کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیامختصر تحریری فیصلے کے متن کے مطابق اس درخواست کو منظور کیا جاتا ہے الیکشن کمیشن نے 11 مارچ کو درخواست گزارہ کو جو نوٹس جاری کیا یہ الیکشن کمیشن کا دائر اختیار نہیں تھا, الیکشن کمیشن میں درخواست گزارہ کے خلاف جو کارروائی چل رہی ہے اس کی کوئی آئینی وقانونی حیثیت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جے یو آئی کی مخصوص نشست پر منتخب صدف احسان کے خلاف جے یو آئی کی امیدوار حنا بی بی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کیا تھاالیکشن کمیشن نے حنا بی بی کی درخواست پر صدف احسان کو اسمبلی حلف لینے سے روک دیا ہی,الیکشن کمیشن نے صدف احسان کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے ان کو نوٹس جاری کیا تھا۔صدف احسان نے حلف سے روکنے اور الیکشن کمیشن کارروائی کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کیا تھا