ڈریم ویلفیئر آرگنائزیشن نے ضلع بنوں کے 10ہزار سے زائد غریب مستحق افراد اور مسافروں کو روزانہ کی بنیاد پر فری افطاری دستر خوان پر روزہ افطاری کرایا

منگل 9 اپریل 2024 20:32

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) ڈریم ویلفیئر آرگنائزیشن نے ضلع بنوں کے 10ہزار سے زائد غریب مستحق افراد اور مسافروں کو روزانہ کی بنیاد پر فری افطاری دستر خوان پر روزہ افطاری کرایا 29دن مسلسل چلنا والا فری دسترخوان پر چائول کجھور شربت فروٹ سمیت دیگر سامان کی دستیابی یقینی بنایا گیا ان خیالات کا اظہار ڈریم ویلفیئر ارگنائزیشن کے چیئرمین ثاقب اللہ خان نے دسترخوا ن کے اختتام کے موقع پر خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تنظیم کے 40رکنی نوجوان ٹیم موجود تھی انہوں نے کہا کہ ڈریم ویلفیئر آرگنائزیشن نوجوانوں کی تنظیم جوکہ اپنی مدد اپ کے تحت معاشرے میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں ہم نے رمضان المبارک کے شروع سے لیکر29روزے تک بغیر کسی لالچ کے ہزاروں غریب مستحق اور مسافروں کیلئے افطاری دستر خوان لگایا گیا جس میں بہتر سے بہتر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی گئی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں انسانیت کی خدمت سے ثواب ہزاروں کی تعداد میں ملتا ہے اگر نوجوان معاشرے میں اسی طرح کار خیر کا اہتمام کریں تو معاشرے ترقی ضرور کریگا انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی افطاری دستر خوان کاانعقاد پر میں اپنے تنظیم کے تمام نوجوانوں اور رضاء کاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور آئندہ بھی ضلع بنوں کے محروم طقات کی بھرپور آواز بنیں گے