Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نوازکی عیدالفطرپرفول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

منگل 9 اپریل 2024 21:30

وزیراعلیٰ مریم نوازکی عیدالفطرپرفول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز نے مزید ہدایت کی ہے کہ چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔نمازعید کے اجتماعات خصوصاً مساجد اور امام بارگاہوں کے لئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

چاند رات اور عیدالفطر پرپولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ سنٹرز میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔سینئر پولیس آفیسر چاند رات اور عیدالفطر پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ امن عامہ کیلئے پولیس کو محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہو گا۔وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہیے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات