اللہ پاک کی مخلوق اور بے سہارا انسانوں کا ساتھ دینا اور ان کی مدد کرنا بھی ہم سب مخیر حضرات کی ذمہ داری ہے، عبدالقیوم آغا

منگل 9 اپریل 2024 22:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) تمام مخیر حضرات عیدالفطر کے اچھے دنوں میں غریب۔مسکین۔لاچار۔یتیم۔

(جاری ہے)

بیوہ عورتوں اور مجبور سفید پوش لوگوں کو اپنے خوشیوں میں شریک کرکے اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کرے اور اصل عبادت اور خدمت بھی یہی ہے جس کے ذریعے اللہ پاک کو راضی کیا جا سکتا ہے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صوبائی جنرل سیکرٹری سیدعبدالقیوم آغا چمن کے صدر صادق خان اچکزئیصوبائی سیکرٹری اطلاعات سیف الدین نثار ایگزیکٹیو ممبر کاشف حیدری پشین کے جنرل سیکرٹری عبدالباری غرشین ژوب کے صدر باران کلیوال خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ محمدزئی سبی کے صدر طارق حمید بلوچ نوکنڈی کے صدر واحد بخش شیرزئی نوشکی کے صدر سعید جان بلوچ مستونگ کے صدر ثناء بلوچ دالبندین کے صدر حاجی آغا محمد محمد حسنی خاران کے صدر منیر بلوچ مسلم باغ کے صدر محمد عارف کاکڑ دکء کے صدر شاہ محمد ناصر لورلائی کے صدر صابر خان کدیزئی قلعہ سیف اللہ صدر فیض اللہ کاکڑ سنجاوء کے صدر کلیم اللہ دمڑ زیارت کے صدر حاجی عبدالمنان سارنگزء کچلاک کیصدر حاجی عبدالجبار کاکڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں تمام امت مسلمہ کو دل کے عطا گہرائیوں سے اچھی عبادات اور عیدالفطر کا مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک وتعالی نے ہمیں رمضان المبارک جیسے برکت اور عبادات والا مہینہ فراہم کیا کیونکہ ہم سب اشرف المخلوقات ہے اللہ پاک کی بندگی ہم پر فرض ہے تو ساتھ اللہ پاک کی مخلوق اور بے سہارا انسانوں کا ساتھ دینا اور ان کی مدد کرنا بھی ہم سب مخیر حضرات کی ذمہ داری ہے۔