فوٹوگرافرز کے پیچھا کرنے پر اداکار رنبیر کپور برہم

منگل 9 اپریل 2024 22:25

فوٹوگرافرز کے پیچھا کرنے پر اداکار رنبیر کپور برہم
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) بالی ووڈ فلم اینیمل کی کامیابی کے بعد اداکار رنبیر کپور اپنی نئی گاڑی میں گھومتے پھرتے نظر آرہے ہیں، تاہم فوٹوگرافرز کے گاڑی کے پیچھے بھاگنے پر وہ اپنا ٹمپریچر لوز کرگئے۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنبیر کپور گاڑی میں گزررہے ہیں، جسے ان کا ڈرائیور چلا رہا ہے اس دوران کچھ فوٹوگرافرز اداکار کی گاڑی کے پیچھے بھاگتے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اداکار نے گاڑی روک کر فوٹوگرافرز کی طرف غصے سے دیکھتے ہوئے ناراضی کا اظہار بھی کیا۔اس سے قبل بھی رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ اپنی نئی گاڑی میں سفر کرتے دیکھے گئے تھے، اس موقع پر انہوں نے سیاہ رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی ، جبکہ عالیہ بھٹ سرخ جوڑے میں نظر آرہی تھیں۔دونوں میاں بیوی کو لگژری کار میں گھومتے دیکھ کر فوٹو گرافر نے ان سے تصویر لینے کی درخواست کی ، تو رنبیر کپور نے اسے مذاق میں کہا کہ آجا اندر بیٹھ جا۔

متعلقہ عنوان :