اے سی جے کی جانب سے شرجیل انعام میمن کو وزیر اطلاعات سندھ بننے پر مبارک باد

منگل 9 اپریل 2024 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) اے سی جے کی جانب سے شرجیل انعام میمن کو وزیر اطلاعات سندھ بننے پر مبارک باد ایسوسی ایشن آف کیمرا جرنلسٹ کے صدر الطاف حسین ،نائب صدر امتیاز احمد،جنرل سیکرٹری محمد ریحان،جوائنٹ سیکریٹری طلحہ بختیار ، خازن کامران ادین اور دیگر عہدیداروں نے شرجیل انعام میمن کو وزیر اطلاعات سندھ بننے پر مبارکباد پیش کی ہے، شرجیل انعام میمن ایک ایسی متحرک شخصیت ہیں جنہوں نے صحافی برادری بالخصوص کیمرا مین کے حقوق اور ان کی مشکلات میں ہمیشہ پیش قدمی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے دور اقتدار میں ہر قدم پر کیمرامین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر سطح پر معاونت فراہم کی ہے اے سی جے کے تمام ممبران کی طرف سے شرجیل انعام میمن کو دل کی گہرائی سے مبارک پیش کرتے ہیں۔