پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 70 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا

0 انڈیکس 694 پوائنٹس کے اضافے سے 70 ہزار 314 پر بند ہوا

منگل 9 اپریل 2024 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے جہاں 100 انڈیکس 70 ہزارپوائنٹس عبور کر گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کاروبار کا ریکارڈ ساز دن رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 694 پوائنٹس کے اضافے سے 70 ہزار 314 پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 820 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔100 انڈیکس کی تاریخی ریکارڈ بلند ترین سطح 70 ہزار 677 رہی۔حصص بازار میں 38 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 17.27 کروڑ روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 77 ارب روپے بڑھ کر 9760 ارب روپے ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 69 ہزار 619 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔