ایل ایل بی سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان

منگل 9 اپریل 2024 23:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایل ایل بی سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق ایل ایل بی سال اول کے امتحانات میں 90 طلبہ شریک ہوئے،70 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 20 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کاتناسب 77.78 فیصدرہا۔ایل ایل بی سال دوئم کے امتحانات میں 207 طلبہ شریک ہوئے،176 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 31 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 85.02 فیصدرہا۔#

متعلقہ عنوان :