فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہو گی، ترجمان پاور ڈویژن

منگل 9 اپریل 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہو گی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاور ڈویژن کے منگل کو جاری بیان کے مطابق نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل کے بجلی کے بلوں میں 2 روپے 90 پیسے فی یونٹ کمی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7روپے ایک پیسہ یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے تعین ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :