مسجد الحرام کی بالائی منزل سے ایک شخص کی چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش

منگل 9 اپریل 2024 20:50

مکہ معظمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) مسجد الحرام کی بالائی منزل سے ایک شخص نے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کی بالائی منزل سے ایک شخص نے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے چھلانگ لگانے والے شخص کو فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا، بروقت طبی امداد ملنے کے باعث اس شخص کو بچالیا گیا۔خود کشی کی کوشش کرنے والے شخص کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔دوسری جانب مسجد الحرام کی سیکیورٹی پر مامور فورس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔