مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ‘ متوسط گھرانوں کے افراد نئے کپڑوں سے محروم

منگل 9 اپریل 2024 21:50

مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ‘ متوسط گھرانوں کے افراد نئے کپڑوں سے محروم
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) امسال تاریخی مہنگائی اور بد ترین بے روزگاری کی وجہ سے صوبائی دارلحکومت پشاور کے غریب و متواسط گھرانوں کے افراد عید الفطر کے موقع پر نئے کپڑوں سے محروم رہے جبکہ پرانے کپڑوں کی خریداری کی ائے روز مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روز گاری نے پشاور کے غریب اور متواسط گھرانوں سے کے افراد کو امسال نئے کپڑوں سے محروم رہے جبکہ بیشتر افراد نے پرانے کپڑوں کی خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کیا ،شہر کے وسطی علاقہ فقیر آباد ریلوے پھاٹک ،کوہاٹی،بورڈ بازار سمیت دیگر علاقوں میں پرانے کپڑوں کی دکانوں پر لوگوں کا رش لگا ہوا تھا جہاں سے سستے داموں کپڑے مل جاتے ہیں خریداری کیلئے آنے والوں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کا عذاب مسلط کیا گیا ہے اگر عید پر نئے کپڑے خرید لے تو بجلی اور گیس کے بل جمع کرانے کیلئے بھی پیسے نہیں ہونگے اور گھر کا راشن بھی پورا نہیں کر سکیں گے تاہم مجبوری کے باعث صرف بچوں کیلئے نئے کپڑے سلوائے ہیں اور خود پرانے کپڑے خرید کر عید منا لینگے اسکے علاوہ مہنگائی کے باعث پرانے جوتے فروخت کرنیوالوں کی دکانوں پر بھی رش لگا رہا ۔