ریسکیو1122 نےمری میں عید الفطر کے دوران خدمات فراہم کیں

بدھ 10 اپریل 2024 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) ریسکیو 1122 مری نے عیدالفطر کے موقع پر بنائے جانے والے ایمرجنسی کور پلان کے مطابق بروقت ریسکیو سروسز مہیا کیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری کے مطابق الرٹ جاری کرنے کا مقصدکسی بھی ہنگامی صورتحال پر بروقت قابو پانا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مری میں قائم کردہ مستقل ریسکیو اسٹیشنز بائی پاس روڈ پنڈی پوائنٹ،چھرہ پانی آر ایم کے روڈ،سترہ میل ایکسپریس وے کے علاوہ سیاحتی مقام نیو مری،کجھٹ ایکسپریس وے اپر جیھکاگلی روڈ،کالی مٹی باڑیاں روڈ،اوسیاہ اپر دیول روڈ،گھوڑا گلی،چھتر جی ٹی روڈ،بھوربن روات،وائلڈ لائف پارک بانسرہ گلی،سلگراں ویلی پارک،مانگاہ ایکسپریس وے پر ریسکیو اہلکار ایمرجنسی وہیکلز کے ہمراہ اپنے فرائض سرانجام دے رہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ فیسیلیٹیشن سنٹرز بشمول لوئر ٹوپہ،جیھکاگلی،کلڈنہ چوک،جی پی او چوک، سنی بنک،سترہ میل اور کشمیرپوائنٹ کے مقام پر ریسکیو اہلکار ایمرجنسی وہیکلز کے ہمراہ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ مری میں 13 ایمرجنسی ایمبولینسز،6 فائر وہیکلز،2 ریسکیو وہیکلز، 20 ریسکیو بائیکس پر دو سو پچاس سے زائدریسکیو 1122 کے اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے،ایمرجنسی کور پلان پر مکمل عمل درآمد کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن سے 4 اضافی ایمرجنسی ایمبولینسز سمیت 56 ریسکیو اہلکاروں کو ضلع مری کے مختلف سیاحتی مقامات پر تعینات کیا گیا ہے جو دوران عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ضلع مری میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔