Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نواز کا سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ کا دورہ، عید کادن بے گھر سپیشل بچوں ، خواتین اور بزرگوں کیساتھ گزارا

بدھ 10 اپریل 2024 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کاسوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ میں چمن،عافیت اور درالفلاح کا دورہ۔بزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کے لئے اقدامات کا حکم۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سب کو تحائف پیش کئے ۔ بچوں کو کھلونے مٹھائیاں دیں۔ سپیشل بچوں کے ساتھ مل کر عید کیک کاٹااور انہیں کھلایا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز سب سے پہلے بے سہارا بچوں کیلئے قائم مرکز چمن پہنچیں،وزیراعلیٰ کو دیکھ کر چمن میں مقیم ننھے بچے کھل اٹھے۔ مریم نواز بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں،بچوں کے ساتھ گپ شپ لگائی،بچوں سے ان کی تعلیم اور مشاغل کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ کے گفٹ پیش کرنے پربچوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز بے سہارااور بے گھر بزرگوں کیلئے قائم عافیت مرکز بھی گئیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اولڈ ایج ہوم عافیت میں مقیم39بزرگ مرد وخواتین کی خیریت دریافت کی ، انہوں نے مریض خاتون کو ساتھ بٹھا لیا اور انہیں چوڑیاں پہنائیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازکے عیدمبارک کہنے پر بزرگ آبدیدہ ہو گئے، مریم نواز نے قائد محمد نواز شریف کی طرف سے بزرگوں کوسلام بھی دیا۔ اس موقع پر بزرگ خاتون نے کہا کہ عید پر میرے اپنے تو نہ آئے،مریم بیٹی آ گئی،میں بہت خوش ہوں۔

بیٹیاں ملتی ہیں تو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ میرا وقت آپ کے لئے ہی ہے، دعا کیجیے گا کہ عوام کی خدمت کرسکوں ۔مجھے میر ے والدین کی دعائیں لگی ہیں۔ماں باپ کی قدر نہ کرنے والے خسارے میں جاتے ہیں ۔ والدہ مرحومہ کا ذکر کرتے ہوئے اداس ہو گئیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بے سہارا بیوہ خواتین کے لئے قائم دارالفلاح کا بھی دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے دارالفلاح میں مقیم 8بیوہ خواتین اور ان کے بچوں سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے بعض یتیم اور کمسن بچوں کو پیار کیا اور گلے لگا لیا،بچوں اور ان کی مائوں نے وزیراعلیٰ کو دیکھ کر اظہار مسرت کیااور کہا کہ آپ ہی تو ہماری اپنی ہیں،اللہ آپ کو سلامت رکھے۔سینٹر پرویز رشید،صوبائی وزیراطلاعات عظمی زاہد بخاری،معاون خصوصی ذیشان ملک ،کمشنر ڈپٹی کمشنر سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی آر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات