اٹک ، کامرہ ہٹیاں میں سی این جی سٹیشن پر گیس دھماکے سے ایک شخص زخمی

جمعرات 11 اپریل 2024 10:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2024ء) اٹک میں کامرہ ہٹیاں روڈ پر واقع نجی سی این جی سٹیشن پر گیس دھماکے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 اٹک کنٹرول روم میں ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ طاہر سی این جی پمپ پر گیس دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک شخص زخمی ہے۔ ریسکیو ایمبولینس اور فائر وہیکلنے کارروائی کرتے ہوئے آگ کو کنٹرول کی اور کولنگ کا عمل کیا۔آتشزدگی میں ایک شخص زخمی ہوا جسے کو ریسکیو ایمبولینس میں برن یونٹ پمزاسلام آباد ریفر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :